انٹربینک ڈالر معمولی سستا،اوپن میں یورو اور پاؤنڈ مہنگا ہوگیا

Jan 05, 2026 | 18:48:PM
انٹربینک ڈالر معمولی سستا،اوپن میں یورو اور پاؤنڈ مہنگا ہوگیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن میں قیمت مستحکم رہی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی  ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 280.11 روپے سے کم ہوکر 280.10 روپےپر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.15 روپے پرقرار رہاجبکہ  یورو 88 پیسے سستاہوکر 330.25  روپے ،برطانوی پاؤنڈ 68 پیسے سستا ہوکر 379.60 روپے کا ہوگیا   ۔

اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 3 پیسے بڑھ کر 77.25 روپے ، سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 75.42  روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ اہم خبر آگئی