سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ؟ صوبائی وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر گئیں
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کا موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ کے مطابق ہی دوبارہ کھولے جائیں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سرد اور خشک موسم کے تسلسل کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔