وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد تیل کی قیمتیں گر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد تیل کی قیمتیں گر گئیں۔
ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برینٹ خام تیل 60.37 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وینزویلا تنازعہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کتنے اثرات مرتب ہونگے؟
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 0.70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 56.92 ڈالر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ وینزویلا پر دو روز قبل امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو پکڑ کر طیارے میں نیویارک پہنچا دیا گیا ہے۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو آج نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔