ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہو گا

Jan 05, 2024 | 20:14:PM
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ، پاک بھارت کرکٹ جنگ دیکھنے والے افراد کو مزید 6 ماہ انتظار کرنا ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں سال ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کو پھر سے ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ،آئندہ سال ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی کے فرائض ویسٹ انڈیز اور امریکا سر انجام دیں گے ،یہ میگا ایونٹ  یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا،ویسٹ انڈیز 6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔

اس ایونٹ میں 20 ٹیموں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔اس کے بعد 4، 4 ٹیموں کے 2 گروپس میں سے ٹاپ 2،2  ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

گروپ اے

پاکستان، بھارت ،ا ئیرلینڈ، امریکا،کینیڈا

گروپ بی

انگلینڈ آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ ، اومان

گروپ سی

نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی

جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش،نیدرلینڈز، نیپال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز یکم جون سے 18 جون تک ہوں گے، سپر 8 مرحلہ 19 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز 26 اور 27 جون کو ہوں گے ، جبکہ فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔


پاکستان کے میچز کا شیڈول
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں پاکستان پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلا گا، ورلڈ کپ میں پاک ، بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا،پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 11 جون کو کینیڈا اور چوتھا میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گا۔

2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں منعقد کیا جائے گا، دوسری طرف امریکا  ورلڈ کپ جتنا بڑا ایونٹ  کی پہلی بار میزبانی کرے گا،واضح رہے کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرار دا دمنظور، پیپلز پارٹی نے بہرا مند تنگی سے جواب طلب کر لیا