موسم سرما کی تعطیلات میں مزیدتوسیع کی تجویز

Jan 05, 2023 | 17:10:PM
موسم سرما کی تعطیلات میں مزیدتوسیع کی تجویز
کیپشن: تعطیلات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سکولوں میں ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا امکان ہے۔ چھٹیاں 9 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

تفصیلات  کے مطابق  چھٹیوں میں ایک ہفتہ توسیع دینے کی تجویز والدین کے شدید مطالبہ پر کی گئی ہے۔اس سے قبل سکولوں میں صرف 8 جنوری تک چھٹیاں دی گئی ہیں۔تاہم والدین کا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری سکولز پنجاب چودھری نوید کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں مزیدتوسیع کی خبر  درست نہیں۔ موسم سرما کی تعطیلات میں  اضافہ نہیں کیا جائے گا۔