پی ایس ایل میں شمولیت، انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی پی سی بی سے بات چیت

Jan 05, 2023 | 12:10:PM
پی ایس ایل میں شمولیت، انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی پی سی بی سے بات چیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کیلئے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مڈل سیکس کے 2023ء کے ایڈیشن میں شامل ہونے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور مڈل سیکس کمٹمنٹ کے طور پر مختصر پری سیزن وارم اپ ٹور کر سکتی ہے، پی ایس ایل کے مڈل سیکس اور پی سی بی کے درمیان حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔

اس حوالے سے مڈل سیکس کے سی ای او اینڈریو کارنیش نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل میں غیرملکی ڈومیسٹک ٹیم کی شمولیت میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اینڈریو کارنیش کا کہنا ہے کہ ہماری اب تک کی بات چیت بہت اچھی رہی ہے، بات چیت کا سلسلہ آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای سی بی ان رابطوں سے آگاہ ہے اور اسے تحفظات نہیں۔