بلوچستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے؛میرسرفرازبگٹی

کشمیری سات دہائیوں سے اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،یوم یکجہتی کشمیرپرپیغام

Feb 05, 2026 | 10:39:AM
بلوچستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے؛میرسرفرازبگٹی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس 5 روز بعد بحال
 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کے تجدیدِ عہد کا دن ہے، بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، آزادی کی جدوجہد منزل پا کر رہے گی۔