سیالکوٹ، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی تزئین و آرائش مکمل، نگران وزیراعلیٰ نے افتتاح کردیا

Feb 05, 2024 | 23:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر بلڈنگ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں یہ منصوبہ قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی رینووئیشن کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے جبکہ دوسرے فیز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر آباد روڈ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور ائیرپورٹ سمبڑیال روڈ بھی مکمل ہوچکی ہے، میری ٹیم موجود افسران نے محنت اور جاں فشانی سے کام کیا۔ 

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صرف آٹھ وزراء کی ٹیم کیساتھ کام کیا، امید ہے شروع کیے گئے منصوبوں کو نئی حکومت پایا تکمیل تک پہنچائے گی۔