کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے: شرجیل انعام میمن 

Dec 05, 2025 | 14:13:PM
 کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے: شرجیل انعام میمن 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ہر بڑی سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، ووٹر چاہے جس کا بھی ہو، ہر علاقے میں بس چلائیں گے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اگلے ماہ نئی بسوں کا فلیٹ لا رہے ہیں، کوشش ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی ہر بڑی روڈ پر پیپلز بس سروس چلے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 50 ای وی بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں، مزید 500 ای وی بسیں لانے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سے منظوری لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے اپنی  بہن کو کیا ہدایات دیں؟رانا ثنا اللہ نے اہم انکشاف کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا، حادثات کو روکنے کے لیے کیس ٹو کیس جائزہ لینا ہوگا، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمیں مشورے دیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ انٹرا سٹی بسیں چلانے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو قرضے دینے کو تیار ہیں۔