خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ / سی آئی اے کی اہم کارروائی،خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر کے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار سے بھتہ خور ملزم گرفتار کیا گیا ، ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی محمد عمران کے مطابق ملزم خواتین کو ہراساں کر کے بھتہ طلب کرتا تھا۔
ملزم تھانہ گلشن معمار میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا اور حال ہی میں خاتون سے 10 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے ملزم سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر تے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوسری طرف پولیس ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:شہزاد اکبر اشتہاری قرار، حکم نامہ جاری