منفرد کرداروں پر مشتمل 6 نئے ڈرامے دھوم مچانے کو تیار،کون کون شامل ہے؟

Dec 05, 2023 | 15:47:PM
 منفرد کرداروں پر مشتمل 6 نئے ڈرامے دھوم مچانے کو تیار،کون کون شامل ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوام ہو جائیں تیار کیونکہ آرہے ہیں آپ کیلئے 6 منفرد ڈرامے جو سب کو یقیناً پسند آئیںگے۔

نجی ٹی وی چینل نے ایک ساتھ  6 ڈرامے آن ایئر  کرنے کا اعلان کر دیا،جن میں گرے،شکار،تمہارےحسن کے نام،قدم اور اکھاڑا جیسے ڈرامے موجود ہیں ۔

جن میں ہمیں پاکستان کے نامور اداکار  اپنی اداکاری کےجوہر دکھاتے نظر آئیں گے،جن میں فیروز خان ، سونیا حسین،سمی خان اور صبا قمر جیسے نامور اداکار نظر آئیں گے۔

گرے  ڈرامے کی کہانی عورتوں کو ہراساں کرنے کے جھوٹے مقدمے کے گرد گھومتی ہےکہ کیسے ایک جھوٹا مقدمہ کسی کی پوری زندگی برباد کرسکتا ہے۔

ڈرامہ شکار کی دنیا میں خوش آمدیدجہاں شہر کے ٹھگوں کی دہشت اور ظلم کی آوازگونجتی ہے اورسیاہ نتائج پیدا ہوتے ہیں, شکار کی بہادری، تنازعہ، دشمنی اور طاقت کی سیاست کا تجربہ دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں۔

تمہارے حسن کے نام ڈرامہ شاعر اور اس کے الہام کے درمیان تعلق پر توجہ مرکوز کرتا ہے،سکندر الطاف اپنی رومانوی شاعری اور ملنسار استعداد کیلئے مشہور ہیں وہ سلمیٰ قریشی سے محبت کرتا ہے، ایک سنہری دل اور سیدھی سادی شخصیت والی خاتون،تمہارے حسن کے نام کی کہانی 1993 میں لاہور کی ہے۔

قدم ڈرامہ کی کہانی ان خواتین کو درپیش سماجی مسائل کو اجاگر کرتی ہے جو کھیلوں میں حصہ لیتی ہیں اور قومی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتی ہیں۔

ڈرامہ سیریل اکھاڑا کی کہانی بہت منفرد ہوگی، فیروز خان ڈرامہ سیریل اکھاڑا کی کاسٹ میں دل شیر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ڈرامہ سیریل اکھاڑا میں دل شیر ایک طالب علم ہے جو ایک کالج میں پڑھتا ہے اور اسے موٹرسائیکل پر گھومنا پسند ہے اور وہ ایک اسپورٹس مین اور بہترین فائٹر بھی ہے۔ سونیا حسین اس ڈرامے میں ستارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک بہترین جنگجو اور لڑاکا لڑکی ہے۔ شردل ستارہ سے پیار کرتا ہے اور اس کے لیے سب سے لڑتا ہے۔