کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو انتقال کر گئے

Dec 05, 2023 | 15:07:PM
 کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)عالمی شہرہ آفاق کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو انتقال کر گئے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چودھری نے کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استاد حسین بخش گلو گائیکی میں ایک چمکتا ستارہ تھےجنہوں نے اپنے فن سے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔
مرحوم استاد حسین بخش گلو ٗ الحمراء اکیڈمی آف پرفارم آرٹس سے وابستہ تھے،الحمراء اکیڈمی میں ہزاروں نوجوان استاد حسین بخش گلوکے فن سے مستفید ہوئے،الحمراء استاد حسین بخش کے فن کو آگے بڑھا تارہے گا۔
سربراہ الحمراء نے استاد حسین بخش گلو کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم استاد حسین بخش گلو کو جنت الفروس میں اعلی مقام دے۔
الحمراء کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلوکی یاد میں جلد تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرئیگا۔