سلمان خان کی نئی فلم کا پہلا ٹریلرجاری

Dec 05, 2022 | 17:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سلمان خان کی نئی فلم کا پہلا ٹریلرجاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سلمان خان کے بالی وڈ میں 34 برس مکمل ہونے پر بالی وڈ اسٹار نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا اعلان کیا تھا ۔بالی وڈ اسٹار فلم کے فرسٹ لک میں لمبے بالوں میں دیکھائی دیئے ۔۔ ساتھ ہی اپنے سوشل میڈیا پر فلم کے ریپ اپ سے متعلق کی جانے والی پوسٹ پر سلمان خان نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ کسی کا بھائی کسی کی جان اگلے برس عید الفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں پوجا ہیج ، سلمان خان اور شہناز گل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

سلمان خان کے مداح ان کی فلم ٹائیگر 3 کا بھی شدت سے انتظار کر رہے ہیں ، ٹائیگر 3 اگلے برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے