کرکٹر حسن علی کی مار دھاڑ , ویڈیووائرل

Dec 05, 2022 | 16:24:PM
کرکٹر حسن علی کی مار دھاڑ , ویڈیووائرل
کیپشن: حسن علی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عارف والا میں قومی کرکٹر حسن علی کے ساتھ مقامی افراد کی جانب سے بدتمیزی اور ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا جس پرحسن علی آپے سے باہر ہوگئے اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

حسن علی پی پی ایل کے سلسلے میں عارف والا میچ کھیلنے گئے، فیلڈنگ کرتے حسن علی پر کراؤڈ نے جملے بازی کی، ایک شخص نے حسن کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹر کا کیچ چھوڑنا بھی یاد دلایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص کہتا ہے کہ تم اسکواڈ میں شامل نہیں ہو، اس کے علاوہ ان سے سوال بھی کیا جاتا ہے کہ سیمی فائنل میں کیچ کیوں چھوڑا؟ حسن علی کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال ہوا جس کے باعث کرکٹر نے آپا کھو دیا اور اسٹیڈیم میں جھگڑا ہوگیا۔