وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی میٹرک پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد

Aug 05, 2026 | 23:27:PM
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی میٹرک پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی دن رات کی محنت کا ثمر ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ میٹرک امتحانات کے نتائج کو آن لائن کر دیا گیا ہے، اس بار طلبہ اپنا نتیجہ دیکھنے کے لیے کیو آر کوڈ کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سسٹم آن لائن کر دیئے گئے ہیں، اب طلبہ کو کسی بھی انکوائری کے لیے بورڈ آفس کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سپلیمنٹری امتحانات میں 100 فیصد سکرین مارکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان باکسرسنگین الزام میں گرفتار

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: