ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Aug 05, 2025 | 09:30:AM
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے 4 سے 7 اگست تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی  پیشگوئی بھی کی ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں کے بالائی طاس علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں ، بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، شہریوں کی بڑی پریشانی ختم

پشاور، چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، پشاور، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، نوشہرہ، مالاکنڈ، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی،کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت اور ٹانک میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

ژوب، بارکھان، خضدار اور مو سیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب  دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب  ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔