عمران خان کو سزا سنانے والے جج کی سیکیورٹی میں اضافہ

Aug 05, 2023 | 14:58:PM
عمران خان کو سزا سنانے والے جج کی سیکیورٹی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کو نااہل کرنے والے  اسلام آباد سیشن کورٹ کے فاضل جج ہمایوں دلاور کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی سکیورٹی  پر موجود پولیس اسکواڈ میں اضافہ کردیا گیا، ان کے ساتھ دو پولیس اسکواڈ تعینات کردیے گئے، جج ہمایوں دلاور کیخلاف فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان زمان پارک سے گرفتار

 ادھر عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا، پولیس کی اضافی نفری مری روڈ پر تعینات ہے اور اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی الرٹ ہیں، وفاق میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی سیاسی مذہبی جماعت کو گروہ بندی کی اجازت نہیں، قیدی وینز کو بھی مری روڈ کی جانب روانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا’’بڑا پیغام‘‘ آ گیا