عمران خان زمان پارک سے گرفتار

Aug 05, 2023 | 13:12:PM
عمران خان زمان پارک سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسلام آباد سیشن جج کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو مجرم قرار دیئےجانے کے بعد پولیس نےسابق وزیرا عظم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو  ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گیا ہےجبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس بات کی تصدیق ان کے قریبی ساتھی فرخ حبیب نے بھی کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فرخ حبیب نے پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کی پھرتیاں۔