بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کیلئےخطرہ ہے، پاک فوج کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام

Aug 05, 2023 | 10:53:AM
بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کیلئےخطرہ ہے، پاک فوج کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 4 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہوں اور افواج پاکستان کی جانب سے یوم استحصال کشمیر پر مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجی لاک ڈاؤن اور آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا گرفتاری سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو پیغام جاری

آئی ایس پی آر  کے مطابق  پاک فوج کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں، بھارتی حکومت کی بیان بازی، دشمنی پر مبنی اقدامات علاقائی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ ہے لیکن پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو عظیم قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کی فراہمی کی جدوجہد میں مکمل حمایت کا اظہار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نےآخر کار’’ بڑا فیصلہ‘‘ کرلیا