اے این پی کی مرکزی کمیٹی کےرکن ملک عبیداللہ کاسی قتل

Aug 05, 2021 | 15:42:PM
اے این پی کی مرکزی کمیٹی کےرکن ملک عبیداللہ کاسی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ میں اے این پی کی مرکزی کمیٹی کےرکن ملک عبیداللہ کاسی کو قتل کردیاگیا۔

 ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون کو کچلاک کےعلاقے سے  گن پوائنٹ پراغواء کیاگیاتھا اور تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا،اغواءکاروں نے تاوان نہ ملنے پر ملک عبیداللہ کو بے دردی سے قتل کیا ۔

ملک عبیداللہ کاسی کی تشدد زدہ لاش آج 40 دن بعد پشین کے علاقے سرانان ریلوے پھاٹک کے قریب سے ملی ہے۔عبید اللہ کاسی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:     اغوا ہونیوالی لڑکیوں کے اہم انکشافات، ملزموں کا14روز کا جسمانی ریمانڈ منظور