معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر چوروں کا دھاوا، لاکھوں کا سامان لے اڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہور میں ہیئر کے علاقے فیز 9 میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق(سیڈ ریپر ) کے گھر کا نامعلوم چوروں نے صفایا کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے بھی شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں، متاثرہ انفلوئنسر کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایس ڈی پی او برکی آصف عطا کو فوری طور پر ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی، ان کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی،الرٹ جاری