صبا کی ہیلز اٹھائے ہریتک کو مداحوں نے نیا نام دے دیا

Apr 05, 2023 | 15:59:PM
صبا کی ہیلز اٹھائے ہریتک کو مداحوں نے نیا نام دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صبا آزاد کی ہیلز اٹھائے ہریتک روشن کو  مداحوں نے نیا نام دے دیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار ہریتک روشن کی ایک پارٹی کے دوران ہونے والے بیوی صبا آزاد کی ہیلز اٹھائے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ 

چند دن پہلے 'نیتا مکیش امبانی کلچر سینٹر' کے افتتاح کے موقع پر بھارت کے معروف اداکاروں، امریکی ماڈل جی جی حدید، ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ اور زینڈئیا سمیت کئی شوبز سلیبرٹیز نے شمولیت کی۔ 

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم "جوان" کے"او ٹی ٹی "سٹریمنگ حقوق حاصل کرنے کا سخت مقابلہ جاری

اس ایونٹ کے کئی لمحات  سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مزکز بنے رہے جن میں سلمان خان کا شاہ رخ خان کی فیملی کے ساتھ تصویریں بنوانا اور ریکھا کا ایشوریا رائے اور ارادھیا کے ساتھ تصویریں لینا وغیرہ شامل ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Saba Azad (@sabazad)

اسی تقریب کے دوران بالی ووڈ اسٹار ہریتک روشن اپنی ہونے والی بیوی صبا آزاد کی ہیلز اٹھائے ہوئے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کیلئے بحث کا سبب بنی ہوئی ہے۔  اس تصویر پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ مداحوں ان کی جوڑی کو لاجواب قرار دیتے ہوئے ہریتک روشن کو مہذب شخص قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کے مطابق ہریتک اور صبا آزاد کی شادی اس سال کے اختتام پر ہونے کے امقانات ہیں۔