شاہ رخ خان کی فلم "جوان" کے"او ٹی ٹی "سٹریمنگ حقوق حاصل کرنے کا سخت مقابلہ جاری

Apr 04, 2023 | 20:03:PM
شاہ رخ خان کی فلم
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی  نئی آنے والی  فلم "جوان" کے سٹریمنگ حقوق حاصل کرنے کیلئے ڈیجیٹل کمپنیوں میں سخت مقابلہ جاری ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان کی فلم "پٹھان " کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد  نئی آنے والی فلم" جوان"  کیلئے  تمام بڑی او ٹی ٹی کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان ابھرتی ہوئی اس جنگ کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ " عالمی سطح پر فلم "جوان" کی ریلیز کے لیے مداح  بے صبری سے انتظار  کر رہے ہیں  جبکہ  اس فلم کے میگا بجٹ کی وجہ سے ریلیز سے قبل ہی اسے ایک کامیاب قرار دیا جار ہاہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ" سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ فلم صرف ہندی نہیں بلکہ کئی مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائے گی  ، جس کی وجہ سے اس فلم کو دیکھنے کے لیے ملک بھر کی  عوام دلچسپی لے رہی ہے، تو ایسی فلم کی سٹریمنگ کے حقوق حاصل کرنا کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ایک بہت بڑی جیت ہو گی ،اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق، نیٹ فلکس شاہ رخ کی اس فلم کی سٹریمنگ کے حقوق حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

یاد رہے کہ نیٹ فلکس اور شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کا برسوں پرانا تعلق ہے اور اس مشہور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے پاس اداکار کے پروڈکشن ہاوس کے تقریباً 20 ٹائٹلز پہلے سے ہی موجود ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

واضح رہے کہ کنگ خان کی ایکشن سے بھرپور  فلم"جوان" رواں سال 2 جون کو تمام سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔