عدل کے ایوانوں کو پیغام ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر کرو:وفاقی وزیر قانون

Apr 05, 2023 | 15:09:PM
ترازو,وکلاء کنونشن ,وفاقی وزیر قانون, اعظم نذیر تارڑ,الیکشن کمیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدل کے ایوانوں کو پیغام ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر کرو۔

 راولپنڈی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عدل کے ایوانوں کو پیغام ہے کہ ترازو کے پلڑےبرابر کرو۔ پانچ رکنی بینچ میں 3 ججز نے کہا کہ پنجاب کیلئے گورنر تاریخ کا اعلان کریں، 2 ججز نے کہا کہ ہم اپنے 2 معزز ججز کی رائے سے متفق ہیں، فیصلے کے 30 منٹ میں وزیراعظم اور اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس ڈسمس ہوگیا، ان کا کہنا تھا کیس 3 کے مقابلے 4 اکثریتی ججز کی رائے سے ڈسمس ہوگیا۔

 ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 203 کے تحت الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کا اعلان کیا، اس وقت بھی کہا گیا معاملہ فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے، بجائے فل کورٹ کے چیف جسٹس نے 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

 ضرور پڑھیں :نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کی دوڑ سے باہر ہوگئے ،عدالتی فیصلہ بھی آگیا 

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ عدل کے ایوانوں غیور وکلاء کی طرف سے پیغام دیدیا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر کرو، اگر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنا ہے ترازو کے پلڑے برابر کروانے ہیں تو وہ وکلاء کروائیں گے، وکلاء کی بہبود ہمیشہ مسلم لیگ ن کی ترجیح رہی ہے۔