مہنگائی کی دوڑ میں برائلر مرغی بھی پیش پیش

Apr 05, 2023 | 11:08:AM
 مہنگائی کی دوڑ میں برائلر مرغی بھی پیش پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر برائلر گوشت مزید 7 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔مرغی کا گوشت7روپے مہنگا ہو کر 519روپے فی کلو ہو گیا ہے۔زندہ برائلرمرغی کاتھوک ریٹ338 روپے جبکہ پرچون ریٹ346روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر ٹرپل سینچری کرنے کے قریب پہنچ گیا
دوسری جانب فارمی انڈے259روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔فارمی انڈوں کی پیٹی 7650 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔