وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا

Apr 05, 2022 | 14:41:PM
تحریک انصاف ، شمولیت
کیپشن: تحریک انصاف پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو پنجاب میں بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا، ایم پی اے عظمی کاردار جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئیں۔
 ذرائع کے مطابق حکومت کے نمبرزمیں سے ایک اور ایم پی اے کی کمی ہوگئی، پی ٹی ا?ئی سے منتخب پنجاب اسمبلی کی رکن عظمی کاردار بھی ترین گروپ میں شامل ہوگئیں اور انہوں نے شمولیت کا باقاعدہ اعلانکردیا۔
اپنے بیان میں رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے بہت دکھی ہوں، عمران خان سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، عمران خان نے پرانے ورکرز کی قدر نہیں کی، مجھ سمیت کئی اور ایم پی ایز بھی پارٹی سے الگ ہورہے ہیں، جہانگیر ترین کسی بھی پارٹی میں جائیں میں ان کے ساتھ رہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔پی ٹی آئی نے پارٹی ارکان کو پابند کر دیا