تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Sep 04, 2023 | 20:03:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دالحکومت سمیت بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب،کشمیر  اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات  پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی نوید سنادی، جبکہ ملک کے بیشتر  میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آبادمیں صبح کے اوقات میں  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، تاہم دیر،سوات، چترال ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، کوہستان، پشاور، مردان ،کوہاٹ، بنوں،کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال،  سیالکوٹ،  نارووال،  گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، میانوالی، سرگودھا ، خوشاب  ،فیصل آباد اور جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہو سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، ڈاکٹر کا موقف آگیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گاجبکہ  گلگت بلتستان اورکشمیر میں  چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔