خضدار میں فورسز نے بھارتی دہشتگردوں کےعزائم کو خاک میں ملایا: محسن نقوی

Oct 04, 2025 | 19:20:PM
 خضدار میں فورسز نے بھارتی دہشتگردوں کےعزائم کو خاک میں ملایا: محسن نقوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔  

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 سے زائد  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم  کو  سکیورٹی  فورسز  کی  پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔ 

 محسن  نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہے۔ بلوچستان  کے عوام سکیورٹی  فورسز  کے ساتھ  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو  کسی بھی  جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :الحمدللہ! غزہ جنگ بندی پہلے سے زیادہ قریب ہے، وزیراعظم شہباز شریف