غزہ جنگ بندی ،قطر کا حماس کے بیان کا خیر مقدم 

Oct 04, 2025 | 10:20:AM
 غزہ جنگ بندی ،قطر کا حماس کے بیان کا خیر مقدم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )قطر کی جانب سے حماس کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے، مصر نے بھی حماس کے ردعمل کے بعد مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے تک پہنچنے کے منصوبے پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے ثالث مصر اور امریکا کے ساتھ رابطہ کاری شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب مصر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے غزہ پلان پر حماس کے ردعمل کے بعد مثبت پیش رفت کی امید ہے۔ 

  یہ بھی پڑھیں:بارش میں اڑتے جہاز پر کھڑے ہو کر اسٹنٹ کا عالمی ریکارڈ قائم، ویڈیو وائرل

مصر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عرب ممالک، امر یکا اور یورپی ممالک کے ساتھ جنگ ​​زدہ علاقے میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیس نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے۔

حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیار مستقبل کے فلسطینی حکمرانوں کے حوالے کرے گی۔