کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ایک دن میں شہری کو 5 چالان موصول ہوگئے

Nov 04, 2025 | 23:33:PM
کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ایک دن میں شہری کو 5 چالان موصول ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ایک ہی دن میں شہری کو پانچ چالان موصول ہوگئے۔

کراچی میں ٹریفک پولیس کا ای چالان سسٹم شہریوں کے لیے درد سر بن گیا، شہری کو ایک ہی دن میں سیلٹ بیلٹ نہ باندھنے پر پانچ چالان بھیج دیے گئے،تین چالان ایکسپریس وے، ماڑی پور روڈ، 2 حسن سکوائر کے مقام پر ہوئے۔

30 اکتوبر کی دوپہر 12 بجے ایک ہی مقام پر شہری کے تین چالان ہوئے، 30 اکتوبر کی رات 12 بجے ایک ہی مقام پر شہری کے 2 چالان ہوئے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک ہوں، پانچ چالان موصول ہوئے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو ہرا دیا