پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آج کا میچ فیصل آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 49.1 اوورز کھیل کر 263 رنز بنائے، جبکہ جواب میں پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے شروعات میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے 98 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
پہلی وکٹ پریٹوریس کی صورت میں گری، جو 57 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ دوسری وکٹ کوئنٹن ڈی کوک کی گری، انہوں نے 63 رنز اسکور کیے۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور انہوں نے اسے اعزاز قرار دیا۔
یہ موقع فیصل آباد کے شائقین کے لیے تاریخی ہے، کیونکہ یہاں آخری بین الاقوامی میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوا تھا۔
پاکستانی اسکواڈ میں تمام بڑے نام شامل ہیں، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور نسیم شاہ شامل ہیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت نوجوان بیٹر میٹھیو بریٹزکے کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی ٹیمبا باووما، کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن کو آرام دیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کونٹن ڈی کوک ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار ایک روزہ میچ میں واپس آئے ہیں۔
میچ کی نگرانی سری لنکا کے سابق کپتان رانجن مادوگالے میچ ریفری کے طور پر کر رہے ہیں، جبکہ امپائرز میں آصف یعقوب (پاکستان) اور الیکس وارف (انگلینڈ) شامل ہیں۔
پاکستان اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، نسیم شاہ، ابرار احمد
جنوبی افریقہ اسکواڈ:
میٹھیو بریٹزکے (کپتان)، کونٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، لوہان درے پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، سینیتھمبا قشیلے، ڈونووَن فریرا، جارج لنڈے، کوربن بوش، بیورن فورٹین، نگیدی، لیزاد ولیمز