فخرزمان نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابرکردیا

Nov 04, 2023 | 21:31:PM
فخرزمان نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابرکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف  اہم میچ میں فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابر کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز  میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگ میں 11 چھکے لگائے تھے۔

 اس کے علاوہ  فخر زمان نے آج 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6  چوکوں کی مدد سےکیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فیٹف سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ان سے قبل سابق پاکستانی بلے باز  سلیم ملک نے 1987 کے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف 94 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔