پاک کیویز میچ: پاکستانی وقت کیمطابق کب تک بارش نہ رکی تو میچ کا فیصلہ ہو گا؟

Nov 04, 2023 | 18:40:PM
پاک کیویز میچ: پاکستانی وقت کیمطابق کب تک بارش نہ رکی تو میچ کا فیصلہ ہو گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث پھر روک دیا گیا، پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجکر 10 منٹ تک بارش جاری رہی تو پاکستان میچ جیت جائے گا۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 401 رنز سکور بنائے، ہد ف کے تعاقب مین پاکستانی ٹیم نے 21.3 اوورز میں 160 رنز سکور بنا لئے تو بارش کے باعث میچ روک دی گیا، پارش تھمنے پر میچ 41 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کی پھر انٹری؛ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کس کو برتری ؟میچ شروع نہ ہوا تو کون میچ جیت جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

بارش کے تھمتے ہی میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کو ڈی ایل ایس کے تحت 41 اوورز میں جیت کے لئے 340 رنز کا ہدف دے دیا گیا، میچ دوبارہ شروع ہوا تو صرف 2 اوورز ہی ہو پائے اور بارش کے باعث ایک بار پھر میچ کو روک دیا گیا، بارش یوں ہی جاری رہی اور پاکستانی وقت کے مطابق 7 بج کر 10 منٹ تک کھیل شروع نہ ہوا تو پاکستان میچ کا فاتح قرار پائے گا۔

اس وقت پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز آگے ہے، میچ شروع نہ ہوا تو پاکستان 21 رنز سے جیت جائے گا, فخر زمان 81 گیندوں پر 126 رنز جبکہ بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، قومی ٹیم نے 25.3 اورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں۔