ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کو جیتنے کیلئے 41 اوورز میں 342 رنز کا ہدف

Nov 04, 2023 | 18:07:PM
ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کو جیتنے کیلئے 41 اوورز میں 342 رنز کا ہدف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) ورلڈ کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو جیتنے کے لئے 41 اوورز میں 342 رنز کا ہدف مل گیا۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 401 رنز سکور کیے۔

ہد ف کے تعاقب مین پاکستانی ٹیم نے 21.3 اوورز میں 160 رنز سکور کیے تو بارش نے انٹری ڈالی اور میچ کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا، بارش کے وقت پاکستانی ٹیم ڈی ایل ایس کے تحت 10 رنز کی برتری تھی۔

بارش کے تھمتے ہی میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کو ڈی ایل ایس کے تحت 41 اوورز میں جیت کے لئے 340 رنز کا ہدف دے دیا گیا۔