شاہد آفریدی کو بچے کے پیٹ پر آٹوگراف دینا مہنگا پڑگیا

Nov 04, 2022 | 13:20:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شاہد آفریدی کو بچے کے پیٹ پر آٹوگراف دینا مہنگا پڑگیا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فربہ بچے کو اس کے پیٹ پرآٹوگراف دے رہے ہیں۔یہ ویڈیو کسی تقریب میں بنائی گئی جہاں آفریدی دیگرافراد کے ہمراہ کھانے کی میز پر موجود ہیں، اسی دوران ایک بچہ اپنی ٹی شرٹ اتارے ان کے پاس آکرآٹوگراف مانگتا ہے۔

فربہ مائل بچے کو بنا شرٹ کے دیکھ کرآفریدی کی حس مزاح پھڑکی یا انہیں شرارت سوجھی کہ انہوں نے بچے کے پیٹ کو ٹھونک بجاکر کہا، اس بچے کے پیٹ میں کے ایف سی ہے، برگرہیں، پیزا ہے۔ میں پیٹ پرآٹوگراف دوں گا۔

کرکٹرساتھ ہی بچے کو متحرک کرنے کیلئے کہتے ہیں کہ تم نے کرکٹ کھیلنی ہے یا پہلوانی کرنی ہے، پیٹ کم کرنا پڑے گا۔ دستخظ کے بعد آفریدی کہتے ہیں کہ تمہارا پیٹ کم ہوگا تو سائن بھی چھوٹا ہو جائے گا ۔اسی دوران پس منطرسے خاتون کی آواز آتی ہے کہ اب کب تک نہیں نہاؤ گے جس پرسبھی ہنستے ہیں۔تاہم اسی دوران آفریدی بچے کے ہاتھ میں پکڑی شرٹ پربھی آٹوگراف دے کر اس کی خواہش پوری کردیتے ہیں۔شرٹ پراسد عباس لکھا دے کر آفریدی بچے سے اس کے نام سے متعلق بھی استفسار کرتے ہیں۔

جہاں بیشتر سوشل میڈیا صارفین آفریدی کی حس مزاح سے محظوظ ہوئے وہیں بیشترنے اسے جسمانی ساخت کو نشانہ بنانے پر باڈی شیمنگ قرار دیتے ہوئے شاہد آفریدی پرتنقید بھی کی۔