پی ایس ایل 8: جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ میں رجسٹریشن جاری

Nov 04, 2022 | 10:43:AM
پی ایس ایل 8: جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ میں رجسٹریشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رجسٹریشن کرانے کا عمل جاری ہے۔

پی ایس ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے جب کہ جنوبی افریقا کے ہی ڈی کوک بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے مزید کیا کرنا ہوگا؟

ذرائع کے مطابق سری لنکا کےاسپنر وانندو ہسارنگا بھی پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں شامل ہوں گے جب کہ انگلینڈ کے کرکٹرز کی بڑی تعداد پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہوگی۔ پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 18 نومبر کو ہوگا۔