لکی مروت:نامعلوم افراد کی فائرنگ، شیر افضل مروت کاسیکیورٹی گارڈ زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لکی مروت کے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود گاؤں سمندی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی پولیس کانسٹیبل اعتزاز کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید علاج کے لیے بنوں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
زخمی پولیس اہلکار ایم این اے شیر افضل مروت کے ساتھ بطور سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:190ملین پاؤنڈ کیس، مرکزی اپیلیں باقاعدہ 7 مئی کو سماعت کیلئے مقرر