190ملین پاؤنڈ کیس، مرکزی اپیلیں باقاعدہ  7 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

May 04, 2026 | 11:10:AM
190ملین پاؤنڈ کیس، مرکزی اپیلیں باقاعدہ  7 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے کیس کی مرکزی اپیلیں سننے کے لیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ جب مرکزی اپیلیں مقرر ہو چکی ہیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیر مؤثر ہو جاتی ہیں، لہٰذا بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست بھی اسی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جبکہ اسی مقدمے میں بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔