قانون سب کیلئے برابر، جس جس نے ملک کو نقصان پہنچایا  اس کے پیچھے جانا چاہیے،محسن نقوی

May 04, 2026 | 09:35:AM
قانون سب کیلئے برابر، جس جس نے ملک کو نقصان پہنچایا  اس کے پیچھے جانا چاہیے،محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ون کانسٹی ٹیوشن سے میرا موقف بالکل آج بھی وہی ہے جو پہلے دن سے تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون کانسٹی ٹیوشن سے میرا موقف بالکل آج بھی وہی ہے جو پہلے دن سے تھا، سی ڈی اے کا بھی موقف یہی ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر بیچا گیا، اب کمیٹی بنا دی گئی ہے تو اس کے سامنے بھی ہم یہی موقف رکھیں گے، انشاءاللہ جیت قانون کی ہو گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب کے لیے قانون الگ ہو اور امیر کے لیے قانون الگ، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا scam نہیں ہوا ہوگا جس میں ہر کوئی ملوث ہے، 21 سال وہ پیسے کھلاتا رہا اور یہ لوگ کھاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی!سرمایہ کاروں میں کھلبلی

انہوں نے کہا کہ یہ تجویز دوں گا کہ ہمیں بلڈنگ کے پیچھے نہیں جانا چاہیے بلکہ ان لوگوں کے پیچھے بھی جانا چاہیے جنہوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا، میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ جو سی ڈی اے کا موقف ہے، میں اس کی بھرپور حمایت کروں گا اور مکمل سپورٹ کروں گا۔