پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ کویت سے کراچی پہنچ گیا

May 04, 2026 | 08:07:AM
پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ کویت سے کراچی پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ کویت سے کراچی پہنچ گیا۔

کے پی ٹی ذرائع نے بتایا کہ کویت سے 8 کروڑ لیٹرز ڈیزل لانے والا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے، خیر پور جہاز 3 دن پہلے آبنائے ہرمز سے گزرا تھا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے  پاکستانی جہاز کو ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔

پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرنےکے بعد خلیج عمان میں داخل ہوا تھا تاہم آج 3 دن بعد پاکستانی بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پراجیکٹ فریڈم:امریکی صدر کاآبنائے ہرمزمیں پھنسےجہازوں کو نکالنے کااعلان