قومی اتحاد کو عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی  کی کوتاہ اندیشی ہے،خواجہ آصف

May 04, 2025 | 23:28:PM
قومی اتحاد کو عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی  کی کوتاہ اندیشی ہے،خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی اتحاد اور یک جہتی کے اظہار کو عمران خان کی شرکت/رہائی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی  کی کوتاہ اندیشی ہے،یہ حب الوطنی کو مشروط کرنے کے مترادف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ  پلوامہ کے واقعہ کے وقت ہماری قیادت کا بیشتر حصہ عمران خان کی فرمائش پہ قید تھا۔جیلو ں سے باہر قیادت نے  عمران خان کی بلائی بریفنگ میں شرکت کی گو عمران خان نے اس بریفنگ میں ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیالیکن ہم نے قومی اتحاد میں رخنہ نہ ڈالا۔  

وزیر دفاع نے کہاکہ وطن اور اسکی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپُ سے کہیں زیادہ اہم ھے ۔ پاکستان کو تا قیامت دوام ہے انشا ء اللہ ۔ 

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ  بڑے محترم لیڈر آۓ اور دنیا سے رخصت ہوئےاپنی یاد چھوڑ جاتے ہیں قومیں زندہ رہتی ہیں۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: