پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان نے بھارت سے درآمدات پر پابندی لگا دی ہے، بھارتی مصنوعات کی زمین ، سمندر اور فضائی راستے سے درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے راستے کسی بھی ملک کی بھارت کو برآمد پر پابندی ہوگی،پابندی کا اطلاق زمینی ، فضائی اور سمندری راستے پر ہوگا۔
جن ایکسپورٹرز کے لیٹر آف انٹینٹ جاری ہوچکے ہیں انہیں پابندی سے چھوٹ ہوگی، وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش