ثقافت، فن اور ورثے کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیئرمین سینیٹ

May 04, 2025 | 20:38:PM
ثقافت، فن اور ورثے کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیئرمین سینیٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے کہاے ہے کہ ثقافت، فن اور ورثے کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ثقافتی ورثہ کا تحفظ نسلوں کی آگاہی، تہذیب و تمدن اور معاشرتی اقدار کے لیے  انتہائی ضروری ہے۔

  کلچرائز (CultuRise) کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کلچرائز ایک جدید اور انقلابی کاوش ہے جو ورثے کے تحفظ، تعلیم، بیداری اور مؤثر وکالت کے لیے وقف ہے،سفارتی برادری اور یونیسکو کی موجودگی ثقافتی ورثے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت ظاہر کرتی ہے،الحمرا، بودا قلعہ، موہنجو داڑو، لاہور قلعہ اور پرانی ملتان کے دروازے مشترکہ انسانی ورثے کا حصہ ہیں۔ 

یئرمین سینیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ثقافت، فن اور ورثے کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پاکستان کا ثقافتی ورثہ مختلف تہذیبوں، زبانوں اور روایات کا گلدستہ ہے،گندھارا، وادی سندھ اور مہرگڑھ جیسی عظیم تہذیبیں ہمارے ورثے کا حصہ ہیں،ملتان کی نیلی ٹائلیں، سندھ و بلوچستان کی کڑھائی، خیبرپختونخواہ کی نقش و نگاری ہماری شناخت کا مظہر ہیں۔ 

 چیئرمین سینیٹ  کا کہنا تھاکہ شہری ترقی، عدم توجہی اور جدید دباؤ ثقافتی ورثے کو چیلنجز سے دوچار کر رہے ہیں، ثقافتی ورثے کا تحفظ ایک قومی فریضہ ہے،ایوان بالا اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے،تعلیم، صلاحیت سازی اور عوامی شعور میں سرمایہ کاری ضروری ہے،ہمارا ورثہ دنیا سے جڑنے کا ذریعہ ہے، فن و ثقافت کے ذریعے ہم امن، ہم آہنگی اور مثبت تشخص اجاگر کر سکتے ہیں،ہم سب کو ورثے کے سفیر اور ورثے کی حفاظت میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا