ترکیہ کا بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

May 04, 2025 | 19:22:PM
ترکیہ کا بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا
کیپشن: ترکیہ کا بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور ) ترک بحری جہاز خیرسگالی دورے پرکراچی پہنچ گیا، کراچی بندرگاہ پر بیوک ادا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک بحری جہاز خیرسگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا، کراچی بندرگاہ آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران پاک ترک بحری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا، ترک بحری جہاز کی آمد پاک ترک لازوال دوستی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

ترک بحری جہاز کا یہ خیر سگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈی آئی خان ؛مچھلیاں پکڑتے ہوئے دھماکے سے مچھیرا جاں بحق