ہرنائی: کوئلہ کان میں تودا گرنے سے ایک کانکن جاِں  بحق

May 04, 2025 | 20:23:PM
ہرنائی: کوئلہ کان میں تودا گرنے سے ایک کانکن جاِں  بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ہرنائی میں  شاہرگ کوئلہ کان میں تودا گرنے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔

 لیویز کنٹرول روم کے مطابق حادثہ شاہرگ پی ایم ڈی سی کول مائنز ایریا میں پیش آیا،اطلاع ملنے پر نزدیکی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں نے اپنی مدد آپ کانکن کی لاش اور زخمیوں کوکان سے نکالا ،لاش اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد 2کانکن زخمیوں کو کوئٹہ ریفر جبکہ ایک کانکن معمولی زخمی کو مرہم پٹی بعد فارغ کردیا۔

جان بحق کانکن سلیم ولد خان گل کا تعلق کے پی کے سوات سے بتایا گیا، ضروری کارروائی کے بعد انتظامیہ نے کانکن کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر جمع کرنے والے خبردار؛امریکا کی امیر ترین شخصیت نے زوال کا اشارہ دیدیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: