پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

May 04, 2024 | 09:56:AM
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی عظیم قربانی یاد کرنا، ان کا کردار اجاگر کرنا اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

آگ سے کس کو ڈر نہیں لگتا لیکن اس دنیا میں چند لوگ ایسے بھی ہیں، جو دوسروں کی جان بچانے کی خاطر اس آگ سے بھی نہیں ڈرتے.  ان ہی عظیم قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں دنیا بھر میں 4 مئی کو  انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے  انٹرنیشنل فائر فائیٹرز ڈے (فائر فائیٹرز کا عالمی دن) منایا جاتا ہے۔  جواپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔

لیکن  بدقسمتی سے پاکستان میں ان ہیروز کو وہ مقام نہ مل سکا جس کے وہ حق دار ہیں۔ کراچی میں آگ لگنے کے واقعات میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے 33 فائر فائٹرز شہید اور کئی جسمانی طور پر معذور ہو گئے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کو درپیش مالی مشکلات اور دیگر وجوہات کے باعث فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز بنیادی سہولیات، واجبات اور دیگر حقوق سے محروم ہیں۔

مزید پرھیں: بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

فائر فائٹرز کا دن منانے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے جلد حل کیلئے اقدامات کیے جانا بھی ضروری ہیں، مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز ہمارے ہیرو ہیں، ان کی خدمات کے اعتراف میں بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔