خوبرہ اداکارہ سارہ خان کے حسن سے بھارتی گلوکار متاثر

May 04, 2021 | 09:32:AM
بھارتی اداکار پاکستانی حسن کے دیوانے
کیپشن: بھارتی اداکارپاکستانی حسن کے دیوانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کو بھی اپنے حُسن کا دیوانہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف گلوکار گرو رندھاوا نے سارہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے کمنٹ میں ’خوبصورت‘ لکھا  جس کے جواب میں سارہ خان نے شکریہ لکھتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کے ساتھ ایک دل بھی بنایا۔

واضح رہے کہ سارہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، آج کل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب گرو رندھاوا بھارت کے جانے مانے گلوکار ہیں، گلوکار نے بالی ووڈ کو ’ہائی ریٹڈ گبرو، بن گا تو میری رانی جیسے گانے دے کر ہنی سنگھ جیسے گلوکاروں کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  معروف اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل