امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسپین کے ساتھ تجارت بند کرنے کا اعلان

Mar 04, 2026 | 10:16:AM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسپین کے ساتھ تجارت بند کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے ساتھ تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا،  کہاکہ ایران پر حملوں کے معاملے میں اسپین بہت خراب رہا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسپین نے امریکی فوج کو ایران پر حملوں سے منسلک مشنز کے لیے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا، جس کے بعد امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے ۔

اسپین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین پر مشترکہ فوجی اڈے استعمال نہیں کر رہا اور نہ ہی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کا بڑا سرپرائز! سستے ترین ''آئی فون 17 ای'' نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی