قطر : پاسدارانِ انقلاب کیلئے کام کرنیوالے10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قطری سکیورٹی فورسز نے پاسدارانِ انقلاب کے لیے کام کرنے والے ’10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
قطر کے سرکاری خبر رساں ادارے کےمطابق سات مشتبہ افراد کو ’ملک کے اہم اور عسکری بنیادی ڈھانچے سے متعلق خفیہ معلومات جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
مزید یہ بھی کہا جاسوسی کے الزام میں جن تین دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ خاص طور پر ’ڈرون استعمال کرنا جانتے تھے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزمان نے ایرانی پاسدارنِ انقلاب کے ساتھ اپنے روابط کا اعتراف کیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ انھیں جاسوسی اور تخریبی کارروائیاں انجام دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد پھر بے نقاب