کوئٹہ،ایپکس کمیٹی اجلاس،صوبے میں امن و امان،بارڈر مینجمنٹ اور اسمگلنگ کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں صوبے میں امن و امان، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اقدامات اور سیکورٹی فورسز کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ہونیوالے اجلاس میں کور کمانڈر چیف سیکرٹری بلوچستان آئی جی پولیس اور دیر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں صوبے میں امن و امان، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اقدامات اور سیکورٹی فورسز کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید موثر بنانے اقدامات پر زور دیا گیا،جبکہ اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ اور اسمگلنگ کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اجلاس میں میں کئے گئے فیصلوں پر پوری طرح عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کےمتعلق نئی افواہ،اداکارہ اور اسکے دوسرے شوہر کی جانب سے خاموشی